?️
مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریاست جموں و کشمیر کے عوام دو صدیوں سے اپنی آزادی اور حقوق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں آزادی کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کا حق نہیں مل جاتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے دوران بھارتی فوج کے گھر گھر تلاشی اور اس بہانے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف مظالم تمام حدود کو پار کر چکے ہیں جن کو روکنے کے لیے اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے ناکافی طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب کشمیری کورونا وائرس کی وبا سے انسان مر رہے اور دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنے مظالم میں تیزی لا کر کشمیریوں کے جینا دو بھر کر دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک سیاسی تنازعہ ہے جس کو صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی حل کیا جا سکتا ہے لیکن بھارت بد قسمتی سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کر کے اس مسئلہ کا فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے پورا خطہ عدم استحکام اور کشیدگی سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جھوٹے بیانیہ کے ذریعے دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کی نو لاکھ باقاعدہ فوج اور نیم فوجی دستے بے گناہ اور غیر مسلح کشمیریوں سے لڑ رہے ہیں جو آزادی اور حق خود ارادیت مانگتے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں شہید اور زخمی کرنے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ ا ور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کو بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
شام سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ
?️ 9 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام سے
دسمبر
غزہ کی محاصرے کو قانونی بنانے کی کوشش
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پر صیہونی ریگیم کے گھٹن دباؤ اور تقریباً تین
مئی
گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں
?️ 25 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں
جنوری
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
?️ 17 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز
نومبر
صیہونی سکیورٹی نظام کا یوم سیاہ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے
نومبر
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسمعیل کی درخواست قبول کر لی
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی
مئی
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر حملہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا ذرائع نے آج اتوار، 11 ستمبر کو
ستمبر