کہانی اور اداکاری پر بات کریں، فضول موضوعات سے گریز کریں، وجاہت رؤف

?️

سچ خبریں: فلم ساز وجاہت رؤف نے ڈراما ریویو شوز کے انداز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں غیر ضروری موضوعات کے بجائے کہانی اور اداکاری جیسے اہم پہلوؤں پر بات ہونی چاہیے۔

وجاہت رؤف نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراما تنقید کے طرز عمل پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان میں تنقید ایک نسبتاً نیا رجحان ہے۔

ان کے مطابق ڈرامے تقریباً 40 سال سے نشر ہو رہے ہیں مگر اب تنقید صرف چند تبصرہ پروگرامز کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

وجاہت رؤف نے بتایا کہ وہ عام طور پر ایسے پروگرامز نہیں دیکھتے، مگر انسٹاگرام ریلز سے بچنا مشکل ہوتا ہے یا گھر میں والدہ یا بیوی کسی کلپ کا حصہ دکھا دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریویو پروگرام کا ایک کلپ دیکھا جس میں ایک ڈرامے میں جلا ہوا انڈا کھانے پر کئی منٹ تک بحث کی گئی۔

وجاہت رؤف نے مؤقف دیا کہ ریویو شوز کو فضول موضوعات کی جگہ پروڈکشن، ہدایتکاری، کہانی اور اداکاری جیسے اہم پہلوؤں پر بات کرنی چاہیے اور تنقید میں معیار اور منطق ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تنقید منطقی ہو تو انڈسٹری کا کوئی بھی فرد برا نہیں مانے گا اور پروگرام میں ایسی فضول باتوں پر بحث نہیں کرنی چاہیے کہ قمیض کے بٹن کتنے کھلے تھے یا غبارے کتنے لگے ہوئے تھے۔

وجاہت رؤف نے یہ بھی کہا کہ بہت سے ریویو نگار حقائق کی بنیاد پر اچھے ریویوز لکھتے ہیں اور وہ وائرل ہونے کے لیے کوئی ایسا بیان نہیں دیتے جو توجہ حاصل کرے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز ختم نہیں ہوں گے بلکہ مستقبل میں ان کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

مشہور خبریں۔

گوادر میں جاری دھرنے کو مظاہرین کی جانب سے ختم کرنے کا اعلان کیا

?️ 16 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)گوادر میں گزشتہ کئی روز سے مظاہرین دھرنا دیے ہوئے

یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم

?️ 10 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ

آج صیہونی اسپتال اور ہیلی کاپٹر بہت مصروف ہیں؛ وجہ؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں کے قریب

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کا برتاؤ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک مسلم دشمن گروپ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی

مغربی کناے میں صیہونی درندہ صفت فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہری اغوا

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پردہشتگردانہ کاروائیاں

اسرائیل کو امریکی حکومت میں حکومت کے حامی اہلکاروں کی برطرفی پر تشویش ہے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل نے امریکی حکومت میں حالیہ تبدیلیوں اور وائٹ ہاؤس

صیہونی ریاست کا محورِ مقاومت کے خلاف نیا اور خطرناک ہتھیار

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:حالیہ مہینوں کے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ صیہونی ریاست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے