?️
اسلام آباد ( سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں میں سے بلوچستان عوامی پارٹی اندر سے تقسیم نظر آتی ہےکیونکہ ذرائع کے مطابق پارٹی کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے‘ حکومت سے ناراض بعض ارکان اپوزیشن میں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں‘ اتحادی جماعت آخری وقت میں فیصلہ کرے گی۔
صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے کیوں کہ بی اے پی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق متضاد آراء پائی جاتی ہیں جہاں پارٹی کی اکثریت پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے اور اس کی سب سے زیادہ حامی وفاقی وزیر زبیدہ جلال ہیں تاہم بی اے پی کے بعض ارکان ایسے بھی ہیں جو حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپوزیشن مین شامل ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں تاہم حتمی فیصلے تک رائے تبدیل ہوسکتی ہے اور اتحادی جماعت آخری وقت میں فیصلہ کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجو دتھے ، اس موقع پر ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے طے شدہ امور کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ معاملات کو تحریری شکل دی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں
فروری
بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن
جولائی
ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا، خوراک کا تحفظ ناگزیر ہے۔ حنیف عباسی
?️ 21 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے زرعی
اکتوبر
ٹرمپ کی وجہ سے ہم دہشت گرد بن چکے ہیں:ٹرمپ کے ساتھی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے
جنوری
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ شیری رحمن
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمن نے فلسطین سے متعلق فرانس
جولائی
کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا
جون
مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار
ستمبر