بلوچستان حکومت نے کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کے اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں بینچوں کی مخالفت کے باوجود بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ پر مشتمل لیویز فورس کو فوری طور پر صوبائی پولیس فورس میں ضم کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت اجلاس میں ضلعی لیویز سے ضلعی پولیس کو آپریشنل کمانڈ منتقل کرنے کے حوالے سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا، اس حوالے سے ہفتے کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے تحت مذکورہ تینوں اضلاع میں افسران اور دیگر عملے سمیت مجموعی طور پر 1116 لیویز اہلکار بلوچستان پولیس میں تعینات کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں لیویز اہلکاروں، کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس میں، گوادر لیویز کو گوادر پولیس میں اور لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں ضم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

ان تینوں اضلاع میں لیویز فورس کے مجموعی طور پر 1116 اہلکاروں کو اب پولیس فورس میں ضم کردیا گیا ہے۔

ان عہدوں میں اسلحہ انسپکٹر، کلرک، رسالدار، نائب رسالدار، دفادار، خاصہ دار، جمعدار، حوالدار، سپاہی، وائرلیس آپریٹرز اور فٹ مین شامل ہیں، جو گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے عہدوں تک ہیں۔

خصوصی طور پر کوئٹہ سے 346، گوادر سے 381، لسبیلہ سے 220 اور حب سے 219 لیویز اہلکاروں کو ان اضلاع کی پولیس فورس میں ضم کیا گیا ہے۔

لیویز، تھانوں، گاڑیوں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سازوسامان کو مکمل جائزے کے بعد منتقل کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے کچھ ارکان نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی۔

ان ارکان صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اور لیویز کو جدید ہتھیاروں، بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر ضروری آلات سے لیس کرے تاکہ فورس کو مضبوط بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ جام یوسف کی سربراہی میں مخلوط حکومت کے دور میں بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا تھا۔

تاہم 2008 میں نواب اسلم رئیسانی کی قیادت والی پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے اس فیصلے کو واپس لے لیا اور لیویز کو ایک علیحدہ فورس کے طور پر بحال کر دیا۔

لیویز فورس بلوچستان کے تقریباً 90 فیصد حصے کی پولیسنگ کی ذمہ دار تھی، جب کہ باقی 10 فیصد حصے میں پولیس کام کرتی تھی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن انتخابی مہم، اخراجات کی باقاعدہ نگرانی کرے گا، چیف الیکشن کمشنر

?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ

پانی کی 50 فیصد قلت کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھول دی گئی، سندھ کا شدید احتجاج

?️ 15 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں پانی کی 50 فیصد قلت کے

شہید قاسم سلیمانی نے مغربی ایشیا میں بحرانوں کے پھیلاؤ کی زنجیر کو روکا:نجاح محمد علی 

?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی نے مغربی ایشیا میں بحرانوں کے پھیلاؤ کی

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس

مغربی کنارے کے خلاف تل ابیب کے نئے منصوبے پر حماس کا ردعمل

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جانب سے

امریکی سیکیورٹی حکمتِ عملی پر کشیدگی، ٹرمپ کے نمائندے نے یورپ کو میوزیم قرار دے دیا

?️ 8 دسمبر 2025 امریکی سیکیورٹی حکمتِ عملی پر کشیدگی، ٹرمپ کے نمائندے نے یورپ

بلاول بھٹو زرداری کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خلیج تعاون کونسل

ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق

?️ 30 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے