?️
بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے 18 جون کو صوبائی اسمبلی کے احاطے میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ جام کمال اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ احمد محی الدین کے خلاف مقدمے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ پولیس کو وزیر اعلیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
قبل ازیں اپوزیشن نے بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات پر ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے حکومت کی شکایت پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان سمیت اپوزیشن کے 17 اراکین اسمبلی اور اپوزیشن کے 200 سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
اپوزیشن کے اراکین اسمبلی پیر کو بجلی روڈ تھانے پہنچے اور اپنی گرفتاری کی پیشکش کی تھی۔تاہم پولیس نے یہ کہتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے انکار کردیا تھا کہ الزامات کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر وہ کوئی گرفتاری نہیں کر سکتے۔
خاتون قانون ساز شکیلہ نوید دھیور سمیت اپوزیشن اراکین نے تھانے میں رکنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ اب بھی موجود ہیں۔صوبائی حکومت کی مذاکرات کے ذریعے معاملے کے حل کی کوشش اب تک بےسود ثابت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے تازہ پیشرفت میں اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، ثنااللہ بلوچ (بی این پی ۔ مینگل) اور عبدالواحد صدیقی (جے یو آئی ۔ ف) نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
انہوں نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ اور ایس ایس پی نے اپوزیشن کے قانون سازوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور 18 جون کو کشیدگی میں 3 اراکین اسمبلی زخمی ہوئے، وزیر اعلیٰ اور ایس ایس پی کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر
جولائی
آشیانہ اقبال ریفرنس: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کو بری کر دیا
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں
نومبر
دو ریاستی حل، مسئلۂ فلسطین سے غداری ہے: الحوثی
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
ستمبر
مودی،اردوغان اور بن سلمان سمیت37 سربراہان صحافت کی آزادی کے دشمن افراد کی فہرست میں شامل
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:نریندر مودی، طیب اردوغان اور محمد بن سلمان سمیت 37 سربراہان
جولائی
حماس نے مصر کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو قبول کیا
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کی ایک اشاعت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف
دسمبر
مقبوضہ کشمیر نہ ہی بھارت کا حصہ ہے اور نہ ان کا اندرونی معاملہ ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری
مارچ
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ