بلوچستان: اربوں روپےکے بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی

بلوچستان: اربوں روپےکے بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی

?️

بلوچستان ( سچ خبریں) بلوچستان میں اسپتالوں کی صورتحال  کو مد نظر رکھتے ہوئے مریض اپنا علاج کرانے کے لئے کراچی ایا اسلام آباد جانے پر مجبور ہیں جبکہ  تین برسوں کے دوران محکمہ صحت کو 74 ارب روپےکا بجٹ ملا ہے اور اس  کے باوجود صوبے کے اسپتالوں کی حالت نہیں بدلی۔

بلوچستان میں تین برسوں کے دوران محکمہ صحت کو 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تاہم اس کے باوجود صوبے کے اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں کی جاسکی۔سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریض اپنا علاج کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں کروانے پر مجبور ہیں ۔

صوبے میں اسپتالوں کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع واشک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی عمارت 8 برس گذرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکی۔

کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال میں بیڈز کی کمی کا سامنا ہے جب کہ خستہ حال اسٹریچر بھی مریضوں کی تکلیف میں اضافہ کرتے ہیں ،ادویات کی مد میں 28کروڑ ملنے کے باوجود مریضوں کو ادویات بازار سے خریدنا پڑتی ہیں۔

1200 بیڈز پر مشتمل کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کا سالانہ بجٹ دو ارب روپے کے لگ بھگ ہے ، اس اسپتال میں کئی ماہ سے اینجیوگرافی کی مشین خراب پڑی ہے  مگر مرمت کے لیے فنڈز ہی نہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکیہ کے عراق میں اہداف کا جائزہ

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے آنکارا کے دورے

حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: جسٹس جمال، جسٹس نعیم اختر نے اختلافی فیصلہ جاری کردیا

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس

آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی

امریکہ نے موساد سے ایران کے خلاف اچانک کارروائی کرنے کو منع کیا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے موساد

مزاحمتی ہتھیار کے خلاف سازش کے ساتھ لبنان میں امریکہ اسرائیل افراتفری کے منصوبے کا ایک نیا باب

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ایران کے ساتھ جنگ ​​میں اپنے اہداف میں ناکامی کے

چین اور شام میں مزید قربتیں

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے

گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘

?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے