بلاول نے ایک بار پھر امیر ممالک کو موسمیاتی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کو ’امیر ممالک کی جانب سے پیدا کردہ بحران‘ قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تیزی سے بدلتے موسمی سائیکلز کے درمیان فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، جس نے ان کے بقول ’غریب اقوام تباہ کن اور ناقابل تصور نقصانات اٹھانے پر مجبور ہوگئی ہیں‘۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں اپریل میں ہی بارشیں شروع ہو چکی ہیں جس کی وجہ امیر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے موسمی سائیکل میں تبدیلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے نتیجے میں غریب اقوام تباہ کن اور ناقابل تصور نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال کا حوالہ دیا جہاں بارشوں سے مختلف علاقوں کے دریاؤں اور نہروں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ مون سون کے دوران ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی امداد کی منتظر ہے جبکہ لاکھوں بہہ جانے والے مکانات کی بحالی کا کام ابھی ہونا باقی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پی ڈی ایم اے کو بے وقت بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

وزیر خارجہ کے جیسے تحفظات کا اظہار وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے بھی کیا جنہوں نے اس چیلنج پر دنیا کے ردعمل پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے عالمی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، جب کہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کم ہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم وقت سے دوڑ لگا رہے ہیں اور کاپ 28 کی طرح کے اجتماعات دنیا بھر میں، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان آب و ہوا سے متعلق بڑھتی ہوئی مایوسی کو دور کرنے کے لیے بہت اہم ہیں‘۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ صرف باتوں سے آگے بڑھ کر کارروائی کرنا نہایت ضروری ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اس وقت برلن میں پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، جو کہ یو اے ای میں کاپ28 سے قبل موسمیاتی تعاون اور گلوبل اسٹاک ٹیک پر ایک اعلیٰ سطح کی سیاسی بحث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے پاکستان پیرس معاہدے کے وعدوں کے ساتھ منسلک ہے اور ہم اپنی اجتماعی کوششوں میں موسمیاتی مالیات، موافقت اور تخفیف کی برفانی رفتار میں حقیقی تبدیلی کے منتظر ہیں،کیونکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو دراصل موسمیاتی تباہی کا سامنا ہے۔ لیکن اپنی آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری فنڈنگ حاصل کرنے میں اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

دونوں وزرا کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب موسلا دھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی علاقوں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جانی نقصان بھی ہوا۔

حالیہ برسات ملک میں ریکارڈ توڑنے والے مون سون کے مشاہدے کے ایک سال سے بھی کم وقت کے بعد آئی جس نے تاریخ کے بدترین سیلاب میں سے ایک کو متحرک کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا جون تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس

لاہور کی سڑک پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں۔ عظمی بخاری

?️ 24 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز

ترکی کی صوفی جماعتوں میں طاقت اور دولت پر تنازعہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کے دو مشہور فرقوں اور طریق

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ

ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی

پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے

وفاقی کابینہ اجلاس میں خط رکھا گیا تھا، خط کے مندرجات صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں:فواد چوہدری

?️ 30 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے