?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ہے، پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اب پتنگ اڑانے پر سخت ایکشن ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ انجوائے کرنے پر لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ لاہور شکریہ پاکستان شکریہ اوورسیز پاکستانیوں۔ انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور غیرملکی سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں اور محفوظ بسنت منانے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین منائی گئی جبکہ امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے لوگ بھی لاہور بسنت منانے آئے، شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور ذمہ داری سے عملدرآمد کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، پاکستانیوں نے ترقی، خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا ہے جبکہ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برصغیر میں آبی کشیدگی برقرار، اسلام آباد کی نئی دہلی کو سخت وارننگ
?️ 20 دسمبر 2025برصغیر میں آبی کشیدگی برقرار، اسلام آباد کی نئی دہلی کو سخت
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
مئی
ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی میں اسٹریٹیجک تبدیلی کے پس پردہ مقاصد
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات دراصل واشنگٹن
مئی
وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات وزیراعظم کے لیے درد سر بن گئے۔
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف
اپریل
سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب
فروری
ٹرمپ کی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ایک بار پھر یمن کی دلدل میں پھنسا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے خواتین
مارچ
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار
دسمبر