?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اطالوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ المناک واقعہ کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اٹلی تعاون جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔ یورپین کمشنر کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے، آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
وہ ممالک قابل تعریف ہیں جو زلزلے کے دوران ہمارے ساتھ ہیں: بشار الاسد
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملک میں آنے والے
فروری
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً
فروری
شہباز شریف کی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری
?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے
ستمبر
بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی ایجنڈے کو بہت اچھے سے پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا
جون
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراظم کے خلاف سماعت کی
?️ 10 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے وزیراعظم کے
اپریل
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر
جنوری
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛2 اہلکار زخمی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو
اپریل