براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارتِ قانون کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ 20 گریڈ کے افسر طارق محمود براڈ شیٹ کمیشن کے رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔
وزارتِ قانون کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے کمیشن کے سربراہ عظمت سعید شیخ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
براڈ شیٹ کمیشن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل آفس سے نیک نام افسران کے نام طلب کر لیئے گئے ہیں۔
وزارتِ قانون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن کے لیے ایف آئی اے سے بہترین کارکردگی والے افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے لیے وزارتِ صحت سے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری آفتاب حسین کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں۔
وزارتِ قانون کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس سے بھی 2 نیک نام افسران کے نام طلب کیئے گئے ہیں۔