?️
لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور لیسکو حکام نے معاملات طے کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ سے متعلق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے، ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا، جس کے بعد لیسکو کی جانب سے ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ لیسکو کی جانب سے 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بل کرکے زیادتی کی گئی، افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بل کر رہے تھے، جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو ہماری مہم نہیں رکے گی کیوں کہ ملک میں بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ پر تھی، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ ہوئے ہیں۔
بعد ازاں ایف آئی اے نے اووربلنگ کرنے والے لیسکو کے 7افسران کیخلاف مقدمات درج کیے،ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 40کروڑ روپے کی اووربلنگ کرنے والے سرکل تھری کے 5 ایس ڈی اوز اور 2 ریونیو افسران کے خلاف اوور بلنگ پر مقدمات درج کیے گئے ، مذکورہ افسران پر گزشتہ 2 سال میں تعیناتی کے دوران اوور بلنگ کرنے کا الزام ہے، اوور بلنگ کے حوالے سے 10 ایکسین اور 25 ایس ڈی اوز کی فہرست بھی ڈی جی کو بھجوائی گئی۔
معلوم ہوا تھا کہ لیسکو کے متعدد افسران ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے، 7 اپریل کو ایف آئی اے نے لیسکو ڈویژن شاہ پور کے ایکسین راؤ کامران کو اربوں روپے کی اووربلنگ کرنے پر گرفتار کیا تھا، شاہ پور ڈویژن میں 4 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی نشان دہی کی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے 9 اپریل کو لیسکو کے 7 ایس ایز کو انکوائری کیلئے طلب کیا لیکن لیسکو افسران نے ایف آئی اے میں پیش ہونے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صرف نیپرا اووربلنگ کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے، ایف آئی اے اوور بلنگ کے معاملے کو نہیں دیکھ سکتا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
ستمبر
کوئی بھی ملک قانون پر عملدرآمد کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا: وزیراعظم
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون
جنوری
جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل
نومبر
محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا۔ اسحاق ڈار
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
ستمبر
اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا
جنوری
منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی ’پائیدار ترقی کے اہداف‘ کی وکیل مقرر
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سماجی کارکن اور اقوام متحدہ ویمن کی نیشنل
اگست
افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے
جون