🗓️
پشاور: (سچ خبریں) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ عدلیہ میں کرپشن کہا ہوتی ہے، جو ملوث ہوں گے انہیں مثالی سزائیں دیں گے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں عدلیہ کو دوسرا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے کو طلب کیا توٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نمائندہ وکلاء سمیت عدالت میں پیش ہوا۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں کہاں کرپشن ہوتی ہے، ہمیں بتادیں تاکہ ہم اپنا احتساب کریں گے اور خرابی کو ٹھیک کریں گے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ جو بھی کرپشن میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک جج بھی کرپشن میں ملوث ہوا تو مثالی سزا دیں گے اور اگر مجھ میں خرابی ہے تو بتا دیں خدا کی قسم اپنے خلاف بھی لکھوں گا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ رجسٹرار آفس کو فراہم کردی ہے اور آپ رپورٹ دیکھیں گے تو آپ کو کلیئر ہوجائے گا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عوامی رائے پر مبنی ہوتی ہے اور لوگوں کی رائے کی بنیاد پر رپورٹ بنائی گئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نمائندے کے جواب پر چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ خود رپورٹ کو دیکھ لوں گا لیکن اگر ثبوت نہیں تو رپورٹ واپس لیں کیونکہ آپکی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے جس سے عدلیہ کی بدنامی ہورہی ہے۔
عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔
مشہور خبریں۔
طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت
دسمبر
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
سعودی اتحاد امریکی مفادات کے لیے کام کرتا ہے: یمنی وزیر خارجہ
🗓️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی اتحاد
اکتوبر
امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح
🗓️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو
نومبر
سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال
🗓️ 5 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر
فروری
مزاحمتی محاذ کی تشکیل امام خمینی کی دین ہے؟کویتی تجزیہ کار
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی امور کے ماہر کویتی تجزیہ کار کا کہنا ہے
فروری
وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار
🗓️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید بارش اور برفباری سے مری میں پیش آنے سانحے
جنوری
کیا دنیا کے رہنما غزہ میں نسل کشی روک سکتے ہیں؟ اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے غزہ میں فلسطینیوں کی
جون