?️
اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی، ملک بھر میں ایک ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار323 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار205 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 49ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار 630 تک جا پہنچی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 8لاکھ 64ہزار931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا مثبت کی شرح میں کمی آنےلگی، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 02 فی صد رہی۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
صہیونی حکومت مکہ معاہدے سے کیوں ناراض ہے؟
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: لبنانی اخبار نامی اخبار نے لکھا ہے کہ صہیونی حکومت
اگست
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری
امریکہ کا تارکین وطن پر دباؤ میں اضافہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ نے تارکین وطن پر دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے اعلان
جون
ایران پر حملے کی کامیابی کا فیصلہ کرنا بہت جلد ہے: بلنکن
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے سی این این کے
دسمبر
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر
ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں: وزیر داخلہ
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (اسلام آباد) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ
اگست
پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ
اگست