🗓️
باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہے ، تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، دھماکے کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، ڈی پی اوعبدال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
مشہور خبریں۔
حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس
🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این
جنوری
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
🗓️ 15 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
کیا قطر بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے ؟
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر میں طالبان حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل
دسمبر
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے انتقام سے خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد
اگست
طلباء کی بغاوت کے خلاف سنہوا کا بیانیہ
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: تمام امریکی یونیورسٹیوں میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے
اپریل
حریت رہنماؤں کا غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پر اظہارتشویش
🗓️ 21 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین
ستمبر