?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ای وی ایم میں ہم کسی قسم کی تبدیلی نہیں کر سکتے اسے ہیک نہیں کیا جاسکتا، الیکٹرانک ووٹنگ انٹرنیٹ سے لنک نہیں ہے، کوئی بھی آکر ای وی ایم کو ٹیسٹ کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے وہ منظور ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کرتے ہوئے ای وی ایم بنا دی، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ای وی ایم ان کی ضروریات کو پورا کرتی ہے یا نہیں ؟ ای وی ایم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرسکتے، ای وی ایم میں کسی قسم کی یو ایس بی لگانے کا سسٹم نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ فارم 45 کا ایک کیو آر کوڈ بنے گا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں، ای وی ایم کے ذریعے سسٹم بیٹھنے کا مسئلہ درپیش نہیں آئے گا، الیکشن کمیشن وہ واحد آئینی ادارہ ہے جس نے ای وی ایم کو منظور یا مسترد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل وزیر اعظم نے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات کو بھی خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں
جون
سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری
?️ 15 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری
جون
چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب
ستمبر
ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
?️ 14 فروری 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد
فروری
لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات، کل اسلام آباد جاکر وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، گورنر بلوچستان
?️ 21 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ
دسمبر
بین الاقوامی مارکیٹ سے 5۔2 ڈالر ملے ہیں
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے
مارچ
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے غزہ
جون