?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا کے مخصوص نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم سے حکومت پیچھے ہٹ سکتی ہے، آئی ووٹنگ و ای وی ایم سے نہ وزیراعظم عمران خان پیچھے ہٹے گا نہ اس کی حکومت ہٹے گی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہ دینا توہین عدالت ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق الیکشن کرائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ قانون بنانا نہ تو الیکشن کمیشن کا کام ہے نہ ہی اختیار، قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور اگر قانون بن جائے تو الیکشن کمیشن کا موقف ہی ختم ہوجاتا ہے، حکومت نے الیکشن کمیشن سمیت سب کو گھنٹوں سنا ہے، بتایا جائے کہ کیا سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کرنے والوں نے دھاندلی روکنے کا کوئی طریقہ بتایا ہے، اگر جواب ناں میں ہے تو اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، انہوں نے ہر حلقے میں 20 سے 25 ہزار جعلی ووٹ بنائے ہوئے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ کھلے دل سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو قبول کرے، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن خریدے گا حکومت نہیں، ہم حکومت کی تیار شدہ یا خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اصرار نہیں کر رہے، حکومت فنڈز فراہم کرے گی، مشین الیکشن کمیشن خریدے گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل سرکاری طور پر بچوں کی قاتل حکومت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جون
وزیر خزانہ نے پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور
فروری
یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب
مئی
امریکہ نے قطر کی طرف سے عطیہ کردہ لگژری طیارہ باضابطہ طور پر قبول کر لیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ملکی وزارت دفاع کے
مئی
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
اسرائیل میں انتظامی خدمات غیر فعال
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے رہنما علی الزبیدی نے کہا کہ
نومبر
امریکی یونیورسٹی کا اسرائیل کے خلاف تاریخی اقدام
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی گرجدار لہریں تقریباً پورے
مئی
فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قابضین کو اہم انتباہ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون
فروری