ایک اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہو گی تو جہاز پر سوار کیا جائے گا

طیارہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے ڈیلٹا وائرس کے خطرناک نتائج سے خبر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈیلٹا وائرس درحقیقت بھارتی وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے اور پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔

بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے بھارت میں نہ صرف لاکھوں اموات ہوئیں بلکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔

این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے زور دیا کہ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کر دیا جائے اور پہلے سے نافذ ایس او پیز پر 9 جولائی سے 18 جولائی تک سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن پر عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بار پھر اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ نجی شعبے کے تمام ملازمین بشمول کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی صنعتوں کے ملازمین، زراعت، میڈیا، وکلا، نجی کمپنیاں، فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازمین، ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک افراد، ہوٹل کی صنعت میں کام کرنے والے افراد، ریڑھی بان، جمنازیم ملازمین، مساجد کے خدام اور آئمہ، شادی ہالز اور ورکشاپس پر کام کرنے والے افراد کو 31 جولائی سے قبل لازمی طور پر ویکسین لگوائی جائے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ دنیا بھر میں جنگوں کو بھڑکانے کا اصل ذمہ دار ہے:روس  

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس (SVR) نے ایک بیان

خطے میں ایران مخالف امریکی بڑا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن نے صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان ایک قسم

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعتیں آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم

کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں

?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سعودی عرب کے شاہ خالد کے اڈے پر یمن کا میزائل حملہ

?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:یمنی فورسز کی میزائل یونٹ نے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب

سعودی عرب کا صیہونی جرائم کے خلاف شدید ردعمل

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شام کو

نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے