اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکردگی پر پراجیکٹس پرکاکردگی جانچی جاتی ہے، ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔انہوں نے کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بنا سکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہے ، جو وزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹرفیصل جاوید نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق فوادچوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھائی آپ کی وزارت کا تو کام ہی دوسری وزارتوں کی کارکردگی کواجاگر کرناہے ، اس لحاظ سے تو آپ کی کارکردگی بھی بہترین ہے۔
یاد رہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے انہوں نے کارکردگی میں سب ورزا کو پیچھے چھوڑ دیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے دوسری اور ثانیہ نشتر کی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا۔