عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️

بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور یہودی آبادکاروں نے فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی اور ظالمانہ کاروائیاں شروع کی ہیں جنہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق عرب پارلیمانی یونین نے مقبوضہ  بیت المقدس  میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ذریعہ  اہالیان القدس کے خلاف شروع کیے گئے حملوں، نسلی صفائی کے منصوبوں  اور جبر و تشدد کے دیگر ہتھکنڈوں پر مسلسل عمل درآمد اور القدس کے شہریوں کو ان کے  گھروں اور محلوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنے کی مذمت کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو بیروت میں منعقد ہونے والی عرب پارلیمنٹ اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں  پارلیمنٹ  نے انسانی حقوق کی تنظیموں، قومی پارلیمنٹس اور بین الاقوامی پارلیمانی یونینوں سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے  اسرائیل پر دباؤ ڈالنے، قانونی احتساب کے اصول کو فعال کرنے اور اس قابض ریاست اور اس کے آبادکاروں  کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کے ہمارے فلسطینی بھائیوں کو جبر و تشدد کے ذریعے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس کی آئینی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے یہودی آباد کاروں کا فلسطینی آبادی پر غلبہ اور تسلم قائم کرنا چاہتی ہے۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے پر مجبور کرنا، یروشلم اور اس کے عرب کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے مقصد سے تمام نوآبادیاتی منصوبوں کے فوری خاتمے، فلسطینی، اسلامی اور عیسائی شناخت جیسا کہ چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خاص طور پر سن 2016 کی قرارداد (2334)، اور جنرل اسمبلی کی قرارداد اقوام متحدہ کی ES-10 / L.23 2018  پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالا جائے۔

عرب پارلیمانی یونین نے بین الاقوامی برادری، سلامتی کونسل اور دنیا کے تمام آزاد ضمیر انسانوں  سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اسرائیلی قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے آواز بلند کریں۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی

سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور

نیٹو سرد جنگ کے بعد یورپ میں فوجیوں کی سب سے بڑی تعیناتی کا خواہاں

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    ایک ہسپانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نیٹو

بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، اسحٰق ڈار

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحٰق

آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو

ملتان کا ایک ائیرپورٹ بین الاقوامی ائیر پورٹ بن گیا

?️ 21 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں)پاکستان کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ

افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

?️ 27 مارچ 2021موزمبیق (سچ خبریں) افریقی ملک موزمبیق میں داعش کی جانب سے بڑا

صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات

?️ 5 ستمبر 2025صہیونی وزیر جنگ کو مغربی کنارے میں بغاوت کے خدشات اسرائیل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے