?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہو سکتی ہے، عوام سے ایس او پیز کی پیروی کرنے اور جلد سےجلد ویکسین کرانے کی اپیل کی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ آج مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماریوں کے ماڈلنگ تجزیےکا جائزہ لیا گیا، ایس او پیزپر عملدر آمد، مستحکم ٹیکہ سازی اور پروگرام کی عدم موجودگی میں چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔این سی او سی سربراہ نے قوم سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی پیروی کریں اور جلد سےجلد ویکسین کرائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ابھی بھی کرونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے، آج بھی پاکستان میں کرونا کے مزید 44 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 45ہزار924 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کرونا کے ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.29 فیصد رہی۔
مشہور خبریں۔
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل
صیہونیوں کا خاموش جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت جس نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا
جنوری
یمن کے بارے میں امریکہ دنیا کو کیسے دھوکہ دے رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن میں حملے ضروری، متناسب اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق
جنوری
امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ
جون
مراد علی شاہ کا پانی چوری کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
?️ 6 مئی 2022کراچی(سچ خبریں) وزیراعلی سندھ نے سندھ بھر میں پانی کی چوری کے
مئی
اسرائیلی خاتون نیتن یاہو کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی داخلی سیکورٹی سروس "شاباک”
جولائی
رانا ثناءاللہ نے موجودہ ملکی صورتحال میں ایک اور میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کردی
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا
اپریل
یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف
اگست