این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے  سے خبردار کردیا

این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے  سے خبردار کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہو سکتی ہے، عوام سے ایس او پیز کی پیروی کرنے  اور جلد سےجلد ویکسین کرانے کی اپیل کی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ آج مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماریوں کے ماڈلنگ تجزیےکا جائزہ لیا گیا، ایس او پیزپر عملدر آمد، مستحکم ٹیکہ سازی اور پروگرام کی عدم موجودگی میں چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔این سی او سی سربراہ نے قوم سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی پیروی کریں اور جلد سےجلد ویکسین کرائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ابھی بھی کرونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے، آج بھی پاکستان میں کرونا کے مزید 44 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 45ہزار924 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کرونا کے ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.29 فیصد رہی۔

مشہور خبریں۔

شام  کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم 

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ملک میں زلزلے کے

اوسلو کے منحوس معاہدے کا نتیجہ 33 سال بعد بھی فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی ہے : حماس

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:  حماس کے شعبہ قومی تعلقات کے سربراہ برائے بیرون ملک

لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد

متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ

سیاسی گرگٹ اور شرارت کی علامت؛ امریکی میڈیا میں لنڈسے گراہم کی سیاسی شخصیت پر بحث

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے لنڈسے گراہم کی وفات کے بعد ان

مہدی المشاط: کرائے کے فوجی دوبارہ جنگ شروع کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمن میں

ہم دن رات ایران کے ساتھ جنگ میں رہتے ہیں: صیہونی وزیر اعظم

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  گذشتہ رات بحرین پہنچنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ

غزہ کی جنگ اقوام متحدہ کے کارکنان کے لیے کیسی رہی ؟

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے