?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی درآمدی گیس لینے سے پاور ڈویژن کے انکار کے بعد وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی کو کھپانےکے لیے گھریلو صارفین کو نئے کنکشنز دینے کی اجازت تو دے دی، تاہم اوگرا کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہےکہ ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریبا 65 فیصد زیادہ ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں تقریبا 65 فیصد زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاور ڈویژن مہنگی ایل این جی لینے سے انکار کرچکی ہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر بجلی اویس لغاری سے شکوہ کیا تھا کہ پلانٹس کے لیے بے پناہ درآمدی گیس منگوا کر پاورڈویژن اب نہیں لے رہا۔
ترجمان اوگرا نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی مقامی گیس سے تقریبا 65 فیصد مہنگی ہے، ایل این جی طویل مدتی معاہدے کے تحت درآمد کی جارہی ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ماہ ایل این جی کے 10 کارگو درآمد کرتا ہے، ملک میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ ایل این جی کی اوسط قیمت 3034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے حال ہی میں ڈان نیوز کے سوال پر مہنگی گیس نہ لینے سے متعلق جواب دیا تھا۔
اویس لغاری نے درآمدی گیس نہ لینے کے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے شکوے پر جواب دیتے ہوئے مہنگی درآمدی گیس لینے سے صاف انکار کیا تھا۔
اویس لغاری نے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس معاہدوں پر نظرثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گیس زیادہ آنے کے معاہدے ہوئے تھے تو نظرثانی ہی مستقل اور واحد حل ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اکنامک میرٹ آرڈر کو تبدیل کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، یہ نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ
?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان
اپریل
غزہ والوں کا سحری اور افطار کے بغیر روزہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج نے 6 ماہ قبل سے غزہ کی
مارچ
صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ پر حملہ
?️ 27 جولائی 2025صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ
جولائی
آپریشن ایریل مغربی کنارے میں دشمن کے لیے ایک نیا پیغام
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں گزشتہ رات ایک بیان
مارچ
تل اویو کا یمنی فوجی اہلکار کو کھانے کے دوران قتل کرنے کی ناکام کوشش
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا outlets نے اعتراف کیا کہ تل
اگست
سوڈان میں حالات زندگی کی مسلسل خرابی مظاہرین نے حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہزاروں سوڈانی باشندوں نے اتوار کو مسلسل دوسرے دن خارطوم
اکتوبر
جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
مئی