ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر

ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کی واضح ہدایت کے ساتھ اِن لینڈ ریونیو سروس کے ایک سینئر افسر عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے وفاقی کابینہ کی جانب سے ان کی بطور چیئرمین تقرری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت نے ریونیو ڈویژن کے سیکریٹری کا اضافی چارج بھی انہیں دے دیاعاصم احمد پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت کے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں تعینات کیے گئے پانچویں ایف بی آر چیئرمین ہیں۔

یہ عہدہ 9 اپریل کو اس وقت خالی ہوا جب کسٹمز گروپ کے 22 گریڈ کے افسر جاوید غنی ریٹائر ہوئے تھےگزشتہ کئی دنوں سے اس عہدے کے لیے کئی نام زیر گردش تھے تاہم حکومت نے عاصم احمد کو مقرر کیا جو اس وقت ایف بی آر میں انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ وہ ٹیکسیشن کے عمل کو مکمل طور پر خودکار کرنے کے وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل درآمد کریں گے۔

عاصم احمد نے کہا کہ ‘آئی ٹی ممبر کی حیثیت سے وزیر اعظم کو آٹومیشن روڈ میپ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی تھی، اس روڈ میپ کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرنے اور ٹیکس دہندگان اور ٹیکس عہدیداروں کے درمیان رابطے کو کم سے کم کرنا آٹومیشن کے دو اہم مقاصد ہیں، ایف بی آر بہت جلد الیکٹرانک سماعت کا تصور پیش کرے گا جس میں کارروائی کا ریکارڈ خود سے جمع ہوتا رہے گا۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے پہلے سے خود کار اپیلوں کے نظام کے علاوہ ہوگی، مکمل آٹومیشن ملک میں ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کا بھی سبب بنے گا۔

ایک سوال کے جواب میں عاصم احمد نے کہا کہ موجودہ ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اور ریونیو وصول کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، ‘ہم رواں مالی سال کے لیے اپنے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے’۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آر کے بارے میں عوام کے تاثرات کو تبدیل کرنے کے لیے بھی پوری کوشش کریں گےدریں اثنا ایف بی آر بورڈ ان کونسل نے اجلاس میں ریٹائر ہونے والے ایف بی آر کے چیئرمین جاوید غنی کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو سراہا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود اور ایف بی آر کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر انہیں میمنٹو بھی پیش کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے،عمران خان

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی

?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی

دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام

ایران اور علاقائی امن کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ / نائیجیریا کی حکومت کا نیا خطرہ

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے نائیجیریا کی حکومت کو کھلم کھلا دھمکی

امریکی ایوان نمائندگان بھی یوکرینی عام شہریوں کے قتل عام میں شریک

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر

برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف چلائی جانے والی عدم اعتماد

شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق 

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے معاہدے کے

نیتن یاہو "اسرائیلی فوج کی چوری” قانون کی حمایت کرکے اتحادیوں کو بلیک میل کرتا ہے

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں حریدی مردوں کے لیے سروس سے استثنیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے