ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کوبغیر کسی پیشگی نوٹس کے ٹیکس کی رقم ریکور کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل کرلیے ہیں، اس حوالے سے ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم پر قانونی اور ٹیکس ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے حقوق کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025ء کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو عدالتوں سے فیصلے کے بعد کسی بھی ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹس یا منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے ٹیکس کی فوری وصولی کا اختیار حاصل ہو گیا ہے اس کے لیے مزید کسی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوگی، نئے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 138 کے تحت نوٹس جاری کیے بغیر ہی ایف بی آر ٹیکس کی ریکوری کرسکے گا، اس ترمیم کے ذریعے ایف بی آر کو کاروباری اداروں اور فیکٹریوں میں اپنے افسران تعینات کرنے، پیداوار، مال کی ترسیل اور غیر فروخت شدہ اسٹاک کی نگرانی کا بھی مکمل اختیار دے دیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے فوری بعد ہی ایف بی آر نے عدالتوں سے منظور شدہ فیصلوں کی روشنی میں کمپنیوں کے خلاف ریکوری اور عملدرآمد کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، سب سے پہلے اس آرڈیننس کی زد میں ٹیلی کام سیکٹر کی ایک بڑی کمپنی کے آنے کا امکان ہے جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اربوں روپے کا واجب الادا ٹیکس ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی، دوسری کمپنی جو اس کارروائی کی زد میں آسکتی ہے وہ ایک مشترکہ منصوبے پر مبنی ٹیلی کام کمپنی ہے جس نے عدالت کے حکم کے مطابق واجب الادا ٹیکس ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء میں متعارف کردہ ترامیم سے قانونی اور ٹیکس ماہرین شدید تشویش کا شکار ہیں کیوں کہ نئے آرڈیننس کے تحت ایف بی آر کو یہ اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ روایتی قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کرتے ہوئے فوری طور پر ٹیکس وصولی کی کارروائیاں شروع کرسکے جسے ناقدین کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے قانونی تحفظات اور شفافیت کے اصولوں کے منافی قرار دیا گیا۔ 

مشہور خبریں۔

اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا

15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی؛1 صیہونی زخمی

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ یروشلم میں 15 سالہ فلسطینی

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مہوش حیات کی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی

?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی

ایرانی سفیر کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت: انہیں تمام سفارتی استثنیٰ حاصل ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے

سلمان خان کوسعودی حکام نےخصوصی اعزاز سے نوازا

?️ 12 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کو سعودی حکام کی جانب

حکومت کا 6.8 ارب ڈالر کے ریلوے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس

وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر

نفتالی بینیٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ کابینہ کی تشکیل کے لیے مشورہ کیا

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   عبرانی نیٹ ورک کان نے جمعرات کی شام سیاسی ذرائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے