?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ کی عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے 6 ججوں کے خط کے معاملے کو عدالت سے باہر ہی طے کرنے کی تجویز پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ یہ مشورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں قانون کا کوئی اصول نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کو رانا ثنا اللہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک معاہدے کے ذریعے اقتدار میں آنے والی رانا ثنا اللہ کی جماعت ججوں کو ڈیل کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی نے پاکستان-افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر حکومت کی مبینہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے ریاست پر زور دیا کہ وہ اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لے اور اس مسئلے کا پائیدار اور مستقل حل تلاش کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل تناؤ کا شکار ہیں۔
ترجمان نے 3 رکنی بینچ میں شامل 2 جج کے پہلے ہی ٹیریان وائٹ کیس کو برقرار رکھنے کے خلاف فیصلہ دینے کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف اس کیس کو ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان نے کہا کہ عمران کے مخالفین نے توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کیسز میں اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اب اس کیس سے اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے دیے گئے فیصلے کا اعلان کرنے کے بجائے کیس کی سماعت کے لیے ایک نیا بینچ تشکیل دے کر عمران خان کے خلاف اپنی جانبداری ثابت کی ہے۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بشکیک میں پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبا پر تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی طلبا کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کی جائے۔


مشہور خبریں۔
صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی
?️ 22 دسمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
دسمبر
لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں لندن کی
اکتوبر
امریکی حکومت کو شٹ ڈان کے دہانے پر
?️ 17 فروری 2026امریکی حکومت کو شٹ ڈان کا خطرہ امیگریشن افسران کی نگرانی سے
فروری
وزیر تعلیم نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی
جولائی
خیبرپختونخوا: شورش زدہ کُرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع
?️ 20 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) شورش زدہ کُرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور
جنوری
مسئلہ ٔفلسطین کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا:بادشاہ اردن
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور
فروری
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے
ستمبر
لبنانی نمائندہ: اسرائیل کو لبنان پر تسلط سے روکنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے
?️ 3 جون 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں "مزاحمت سے وفاداری” دھڑے کے سربراہ نے
جون