🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب سوشل زیرگردش ویڈیو جعلی ہے۔
ایف آئی اے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے غلط ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس کا فورنزک سے جائزہ لیا گیا ہے اور وہ جعلی پائی گئی ہے’۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘وائرل ویڈیو کا بین الاقوامی فارنزک اینالیسز معیار کے مطابق ابتدائی طور پر آڈیو، ویڈیو اور فریم ٹو فریم فارنزک جائزہ لیا گیا’۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘فارنز کے ابتدائی تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے اور چہرے بگاڑ کر مختلف ویڈیو کلپس جوڑ دی گئی ہیں’۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر میں چہرے بدل دیے گئے ہیں’۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘سینیٹر نے پریس کانفرنس میں باقاعدہ تفتیش پر اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا، اعظم سواتی سے درخواست ہے کہ وہ ایف آئی اے میں ایک شکایت درج کرادیں’۔
سینیٹر اعظم سواتی سے گزارش کی گئی ہے کہ ویڈیو ‘کے اصلی ہونے کے حوالے سے ان کی سوچ کی وجوہات سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کریں’۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘بادی النظر مین یہ ایک جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کے ساتھ ایڈیٹ کی گئی ویڈیو ہے جو غلط فہمی پیدا کرنے اور معزز سینیٹر کو بدنام کرنے کے لیے کی گئی ہے’۔
قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیوی کو ایک ذاتی ویڈیو موصول ہوئی جس میں وہ اور ان کی بیوی ہیں اور یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وہ کوئٹہ گئے تھے اور سپریم کورٹ کے جج کے جوڈیشل لاجز میں قیام کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ چند دن قبل بھی میں نے کہا تھا کہ مجھ کو اس لیے کوئی دبا نہیں سکتا کیونکہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اس ملک کی کوئی چیز لی نہیں بلکہ اس کو دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری کوئی غیراخلاقی ویڈیو میرے ملک کے لوگوں، مقتدر حلقوں کے پاس نہیں ہو گی لیکن میں غلط تھا۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج رات نو بجے کے قریب میں یہاں لاہور میں تھا تو میری بیوی نے مجھے اسلام آباد سے کال کی، اس کی چیخ و پکار اور ہچکیاں بند نہیں ہو رہی تھیں اور کہا کہ مجھے کسی نے نامعلوم نمبر سے ایک ویڈیو بھیجی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نے زاروقطار روتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے آئی ہوئی میری بیٹی نے بتایا کہ یہ ویڈیو کسی اور کی نہیں ہے بلکہ آپ کی اور میری ماں کی ہے، میں نے کہا کہ بیٹا یہ کیسے ممکن ہے، اس نے کہا کہ جب کوئٹہ گئے تھے تو یہ اس کی ویڈیو ہے۔
مشہور خبریں۔
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری
خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ
🗓️ 29 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت
مئی
بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز
جون
تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی
مئی
طالبان وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے تیارنہیں
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیا تکل
مارچ
آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔
🗓️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
جولائی
عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے
🗓️ 4 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان
جنوری