ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو جعلی قرار دے دی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب سوشل زیرگردش ویڈیو جعلی ہے۔

ایف آئی اے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘سینیٹر اعظم سواتی کے حوالے سے غلط ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس کا فورنزک سے جائزہ لیا گیا ہے اور وہ جعلی پائی گئی ہے’۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘وائرل ویڈیو کا بین الاقوامی فارنزک اینالیسز معیار کے مطابق ابتدائی طور پر آڈیو، ویڈیو اور فریم ٹو فریم فارنزک جائزہ لیا گیا’۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘فارنز کے ابتدائی تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے اور چہرے بگاڑ کر مختلف ویڈیو کلپس جوڑ دی گئی ہیں’۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر میں چہرے بدل دیے گئے ہیں’۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘سینیٹر نے پریس کانفرنس میں باقاعدہ تفتیش پر اپنے شبہات کا اظہار کیا تھا، اعظم سواتی سے درخواست ہے کہ وہ ایف آئی اے میں ایک شکایت درج کرادیں’۔

سینیٹر اعظم سواتی سے گزارش کی گئی ہے کہ ویڈیو ‘کے اصلی ہونے کے حوالے سے ان کی سوچ کی وجوہات سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کریں’۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ‘بادی النظر مین یہ ایک جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کے ساتھ ایڈیٹ کی گئی ویڈیو ہے جو غلط فہمی پیدا کرنے اور معزز سینیٹر کو بدنام کرنے کے لیے کی گئی ہے’۔

قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیوی کو ایک ذاتی ویڈیو موصول ہوئی جس میں وہ اور ان کی بیوی ہیں اور یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وہ کوئٹہ گئے تھے اور سپریم کورٹ کے جج کے جوڈیشل لاجز میں قیام کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چند دن قبل بھی میں نے کہا تھا کہ مجھ کو اس لیے کوئی دبا نہیں سکتا کیونکہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اس ملک کی کوئی چیز لی نہیں بلکہ اس کو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری کوئی غیراخلاقی ویڈیو میرے ملک کے لوگوں، مقتدر حلقوں کے پاس نہیں ہو گی لیکن میں غلط تھا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج رات نو بجے کے قریب میں یہاں لاہور میں تھا تو میری بیوی نے مجھے اسلام آباد سے کال کی، اس کی چیخ و پکار اور ہچکیاں بند نہیں ہو رہی تھیں اور کہا کہ مجھے کسی نے نامعلوم نمبر سے ایک ویڈیو بھیجی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نے زاروقطار روتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سے آئی ہوئی میری بیٹی نے بتایا کہ یہ ویڈیو کسی اور کی نہیں ہے بلکہ آپ کی اور میری ماں کی ہے، میں نے کہا کہ بیٹا یہ کیسے ممکن ہے، اس نے کہا کہ جب کوئٹہ گئے تھے تو یہ اس کی ویڈیو ہے۔

مشہور خبریں۔

کلنٹن سے ٹرمپ تک؛ امریکہ کی نرم طاقت زوال کا شکار

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی

ہمیں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: ترکی

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا

انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عام انتخابات 2024 کے پُرامن انعقاد کے لیے ملک

اسرائیل کی لبنان میں نئی قسم کے کلسٹر بمبوں سے بمباری

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ

ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان

جرمنی میں اتحاد کی شاندار مثال، مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشترکہ عبادت کے لیئے نئی عمارت کی تعمیر

?️ 28 مئی 2021برلن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں انتہاپسندوں کی جانب

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج

صیہونی حملہ سے نابلس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:  شہاب خبررساں ایجنسی نے مغربی کنارے میں واقع نابلس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے