ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ سیلاب متاثرین کیلئے 1.5 ارب ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ معاہدے پر دستخط کردیے۔

 قرض معاہدے پر اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن (ای اے دی) کاظم نیاز نے دستخط کیے، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ریجن یوجین زوکوف نے تقریب میں شرکت کی۔

اے ڈی بی بلڈنگ ریزیلینس وِد ایکٹو کاؤنٹر سائکلیکل ایکسپینڈیچرز (بی آر اے سی ای) پروگرام کے تحت فراہم کردہ فنانسنگ حکومت کے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کاؤنٹر سائکلیکل ڈویلپمنٹ ایکسپینڈیچرز پروگرام کی فنڈنگ میں مدد کرے گا، جو یوکرین پر روسی حملے سمیت عالمی سطح پر ہونے والے واقعات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا مقصد تباہ کن سیلاب اور عالمی سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں کے درمیان پاکستان میں سماجی و غذائی تحفظ کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دینا ہے، منظور شدہ قرض آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا اور توقع ہے کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور روپے کی قدر میں کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر تک کم ہو کر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہ گئے جس میں اسٹیٹ بینک کے 7ارب 597 کروڑ ذخائر بھی شامل تھے جو کہ تقریباً 5 ہفتوں کی کنٹرول شدہ درآمدات کے برابر ہیں۔

شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کے لیے قرض کی فوری فراہمی کے اعلان اور منظوری پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی اسٹیک ہولڈرز جیسے یورپی یونین، ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور اقوام متحدہ نے قدرتی آفات کے بعد پاکستان کی معیشت کو 30ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان کی معیشت کو درپیش مشکلات، ملک کے معاشی چیلنجز اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر یوجین زوکوف نے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ہنگامی امداد کے قرض کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے موجودہ اے ڈی بی پورٹ فولیو کی وضاحت کی۔

منیلا میں قائم قرض دہندہ ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ ہفتے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی اور معاہدے پر فوری دستخط کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی اور مغربی ایشیا نے کہا تھا کہ بڑھتے کاروباری اخراجات اور مہنگائی لاکھوں پاکستانیوں خاص طور پر غریب اور کمزور طبقے کو متاثر کر رہی ہے، اے ڈی بی پروگرام حکومت کو بڑھتی قیمتوں کے اثرات، خوراک کے عدم تحفظ میں اضافے، کاروباری سرگرمیوں سست روی اور پسماندہ طبقات کی آمدنی کو کم کرنے والے عوامل کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے گا جب کہ لاکھوں لوگ سیلاب کے باعث سخت معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی فنانسنگ حکومت کو اپنے کاؤنٹر سائکلیکل ڈویلپمنٹ ایکسپینڈیچرز پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے درکار مالی گنجائش فراہم کرے گی، یہ پروگرام پاکستان کے غریب ترین خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ بحران کے دوران بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کو فراہم کی جانے والی امداد کا مقصد صنفی لحاظ سے بااختیار بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مخصوص اقدامات کو فروغ دینا ہے جو حالیہ سیلاب کے بعد مزید اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی کاؤنٹر سائکلیکل سپورٹ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر لوگوں، معاشی ذرائع اور انفرااسٹرکچر کی امداد کے لیے اہم رسپانس پیکج کا حصہ ہے جس نے سوا 3 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے اور انفرااسٹرکچر اور زراعت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

مشہور خبریں۔

پیارے افضل اور نوری نتھ کے کرداروں کو برے کام کی سزا ملی، حمزہ علی عباسی

?️ 4 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ

یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

?️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ترکی کی شام پر گولہ باری

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے خلاف حکومتی مہم پر پابندی کی درخواست

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا

کوپ 27 کانفرنس: ماحولیاتی آفات سے نمٹنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق، پاکستان کا خیرمقدم

?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کانفرنس میں

ڈاکٹر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی

پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں حاصل کیا جا سکے گا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے