ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، ایرانی صدر

?️

تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی تہران کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ان خیالات کا اظہار تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو سے ملاقات کے دوران کیا، اس دوران پاکستانی سفیر نے ایران کے صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پرابراہیم رئیسی نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھے ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا، کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کیلئے تیار ہے، پاکستان دشمنوں کو مشترکہ سرحد سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سراوان میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے کی متعلقہ حکام کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں، حکومت پاکستان اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، دشمنوں کو ایران اور پاکستان برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا، نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کیا، تمام پاکستانیوں کو بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ملحقہ سرحد پار سروان میں قتل کیا گیا اور واقعہ گزشتہ شب ایران کے سرحدی علاقے سیرکان میں پیش آیا، واقعے میں جاں بحق دو افراد کی شناخت عثمان اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے جب کہ مارے گئے دیگر 7 افرد کی شناخت ا کے بارے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

?️ 31 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے

ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،

جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی

?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے

طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں حماس کی برتری کا اعتراف 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے اپنی پریس

دہشتگردی، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات کا مقابلہ ملکر کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل

فلسطینی میزائلوں کا خوف، صہیونیوں نے بھاگنا شروع کردیا

?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی جانب سے اسرائیلی دہشت گردی کا پوری طاقت

مظفر گڑھ میں آگ لگنے سے شیرخوار بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

?️ 17 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں گھر میں آگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے