ایرانی مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہنما کی ہزاروں قیدیوں کو معافی

قیدیوں

?️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں قیدیوں کی عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای کی جانب سے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو دی گئی تجویز کے بعد انہوں نے بڑی تعداد میں مجرموں کی سزاؤں کو معاف کرنے اور کم کرنے کی منظوری دی۔ یہ منظوری اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر دی گئی، مذکورہ حکم کے تحت ایران میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار ہونے والوں سمیت عمومی ، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دسیوں ہزار مجرمین کو عام معافی یا سزاوں میں کمی کا فائدہ ملے گا۔

مذکورہ حکم نامے کے مطابق حالیہ فسادات کے مجرموں کو معاف کیا جائے گا یا ان کی سزا میں کمی کی جائے گی بشرطیکہ انہوں نے غیر ملکیوں کے لیے جاسوسی نہ کی ہو، غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ایجنٹوں سے براہ راست رابطہ نہ رکھا ہو، کسی کو جان بوجھ کر قتل یا زخمی نہ کیا ہو، سرکاری، عسکری اور عوامی تنصیبات کو تباہ یا نذر آتش نہ کیا ہو، یا ان کے خلاف کسی خصوصی مدعی نے شکایت نہ کی ہو۔

در ایں اثنا عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کے دوران دشمنوں کے اکسانے اور پروپیگنڈے کی وجہ سے بہت سے لوگ خاص طور پر نوجوانوں نے غلط رویوں اور جرائم کا ارتکاب کیا، یہ کام خود ان کے لئے مشکلات کا باعث بننے کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنا،اب جبکہ غیر ملکی دشمنوں کے منصوبے، انقلاب دشمن اور عوام مخالف دھاروں کا کردار اور مقاصد بے نقاب ہوچکے ہیں تو زیر حراست افراد کی خاصی تعداد ندامت اور پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے خط میں عمومی، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمین کی معافی یا سزاوں میں کمی کے لئے بھی شرائط رکھی گئی ہیں،علاوہ از ایں عدلیہ کی جانب سے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والی سزا یافتہ خواتین، موذی یا لاعلاج بیماریوں میں مبتلا مجرمین، ستر سال سے زیادہ عمر کے مرد اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر کی خواتین مجرمین اور اسی طرح جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے مجرموں کی سزاوں میں کمی یا معافی کے لئے خاص شرائط کے تحت درخواست کی گئی ہے۔

تاہم عدلیہ کے سربراہ کے خط میں کئی دیگر مجرموں کو اس عام معافی سے باہر کیا گیا ہے،جن میں اسلحے کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ، چوری اور ڈکیتی، مسلح طور پر منشیات اور دیگر کیمیکل مواد سے متعلق جرائم، اخلاقی بے راہ روی، فحاشیت اور جسم فروشی کے مراکز کا قیام، شراب کی اسمگلنگ، اجناس اور کرنسی کی منظم، پیشہ ورانہ اور بڑے پیمانے پر اسمگلنگ، ملکی معیشت بڑی رکاوٹوں میں ملوث ہونا اور معاونت فراہم کرنا اور اندرونی اور بیرونی سلامتی کے خلاف جرائم شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم حماس کو شکست دینے سے قاصر ہیں: صہیونی وزیر

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کی عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارانوت نے

حکومت کو معاشی بحران تسلیم کرنا چاہیے:پاکستان بزنس کونسل

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے اقتصادی بحران کے واضح

میں اپنے فوجیوں کے لیے مزید فنڈ حاصل کرنے کے لیے کانگریس جا رہا ہوں: ٹرمپ

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا ہے کہ

وزیر داخلہ نے افغان سفیر کی بیٹی کے انٹرویو کو پاکستان کے خلاف جنگ قرار دے دیا

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

علمائے کرام سے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی

کشتی مادلین؛ جب انسانیت بولتی ہے، سیاست خاموش ہو جاتی ہے

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:کشتی مادلین ایک عالمی ضمیر کی آواز بن کر غزہ کی

امریکی تجزیہ کار کا ایران کی طرف سے نشانہ بنائے گئے اسرائیلی اڈوں کا انکشاف

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں مقیم سیاسی تجزیہ نگار نے ایک انگریزی تجزیے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ایران کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے امریکہ اور اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے