?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،اگر تنقید ہوتی ہے تو انہوں نے اس کا نام توہین رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمی سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ سامنے آئیں اور مقابلہ کریں،ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،پورے ملک کےعوام عمران خان شانہ بشانہ کھڑا ہے،عوامی مسائل کی بجائے یہاں ہر شخص اپنی مرضی کے فتوے دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اخلاقی طور پر کس قدر گر چکے ہیں کہ ایک مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی نہیں کی جا رہی،ماضی میں یہ دو جماعتیں این آر او لے چکی ہیں،کالی پٹیاں باندھ کر حلف اٹھائے اس وقت وہ انسان ٹھیک تھا۔
آئین اس سے بڑی بے توقیری کیا ہو گی جو آج سبق دے رہے ہیں کہ جو موروثیت ہے وہ جمہوریت ہے،یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے،غریب ریڑھی بان کو اسٹال لگا کر دئیے گئے تھے لیکن اس حکومت نے وہ بھی مسمار کر دئیے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن کے جانبدار کردار پر بات کی،مجھے گھر سے صبح 3 بجے اٹھایا گیا اور دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ فواد چوہدری نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیاں کیں۔
میرے چہرے کو کالے کپڑے سے ڈھانپا گیا اور تضحیک آمیز رویہ اپنایا گیا،مجھے گرفتار کرنے کا مقصد تحریک انصاف کی صفوں میں خوف پھیلانا تھا،پہلے بھی ہمارے رہنماؤں کو اٹھایا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان پر برما یا شمالی کوریا طرز کی حکومت مسلط ہے،جو کچھ ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ سیاسی دشمنی ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے،آصف زرداری اور شریف خاندان نے ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عام آدمی اور مڈل کلاس کی جماعت ہے،ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
جنوب مغربی شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی ٹینک اور فوجی گاڑیاں ایک نئے حملے کے دوران شام
اگست
یوکرین کی فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں: پینٹاگون
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان میں تاکید کی کہ
اپریل
صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات
?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں
جون
نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی داخلی معاملہ ہے:عراقی وزیر خارجہ
?️ 14 فروری 2026نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی داخلی معاملہ ہے:عراقی وزیر
فروری
فلسطینیوں کی شاندار فتح، اسرائیل نے اپنے ناجائز مقاصد میں ناکامی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا
?️ 21 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نے غزہ
مئی
صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا
اپریل
اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا
مارچ
اردوغان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سات کلیدی نکات
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر