?️
لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دئے جائیں گے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، 19 اپریل سے نویں تا بارہویں جماعت تک کی کلاسز بحال ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔
اسکول و کالجز کو 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 19 اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے۔ اس کے علاوہ پہلی سےچوتھی جبکہ چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سے ہوں گے۔
جن کلاسز میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگا، ان کلاسز کے بچے متبادل دنوں پر حاضر ہوں گے، ایس اوپیزکاخیال رکھا جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر کرونا کی تیسری لہر سے سب سے زیاہد متاثر ہونے والے اضلاع میں اپریل کے آغاز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں 6 اپریل کو ہوئے اجلاس میں کرونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
6 اپریل کے اجلاس میں ہی فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے تحت 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل سے کھول دیے جائیں گے، اب اسی فیصلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے۔ طلال چودھری
?️ 27 ستمبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
ستمبر
ٹرمپ نے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ کے لیے نامزدگی واپس لے لی
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے امور کے
اکتوبر
ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق
?️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے
اگست
السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین
اکتوبر
برازیلی صدر صیہونی بربریت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم
نومبر
امریکہ غزہ جنگ کے حل میں رکاوٹ ہے: روسی سفارت کار
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے کہا
ستمبر
کراچی: جاپانی فرم کی سی ویو دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) جاپانی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
جولائی
یمن پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کی خفیہ کاری بے نقاب
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کے
مئی