?️
راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن کے درمیان ٹیلیفون پر فگتفگو ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام فریقین کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی’’افغان زیر قیادت افغانی ملکیت‘‘امن عمل کی ہمیشہ حمایت کریگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان تمام فریقین کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی’’افغان زیر قیادت افغانی ملکیت‘‘امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا شام نیا لیبیا بننے جا رہا ہے؟
?️ 1 نومبر 2025کیا شام نیا لیبیا بننے جا رہا ہے؟ تجزیہ کاروں کا کہنا
نومبر
میں چینی صدر سے طویل بات چیت کروں گا: ٹرمپ
?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے آئندہ
مئی
اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت
جولائی
ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان
اگست
حجاب کے حق میں آواز اٹھانے والے بھارتی طالبات کی حمایت میں ایران اور ترکی میں مظاہرے
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایران اور ترکی میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے حجاب کے حق
فروری
حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ
ستمبر
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ
ستمبر
ایف بی آئی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم اور
اگست