?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتا دیا ہے کہ اگر میں قبول ہوں تو اس کے بعد خدمت کروں اور اگر اعتماد نہیں کا ووٹ نہیں ملے گا تو میں کابینہ کو منحل کر دیا جائے گا اور نیا وزیر اعظم معین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خوشگوار موڈ میں تھے اور آج جب سیلیکٹڈ لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو وہ ہنس رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ قوم سے خطاب کریں اور میں بہت خوش ہوں کہ وزیراعظم نے میری بات مانی اور اسری دل کی بات کھول کر قوم کے سامنے رکھ دی۔ اس بات کا کریڈٹ انہیں ملنا چاہئیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کے 174 ووٹ حاصل کر لیں گے اور اگر وہ حاصل نہ کر سکے تو پھر اپوزیشن کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
کیونکہ پھر چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لایا جا سکتا لیکن ابھی یہ آئین کی کسی اور شق پر لائی جانے والی قرارداد ہے لہٰذا چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں آ سکتی اپوزیشن کا جو لانگ مارچ ہے اُس کو بھی راستہ دیا جائے گا اور انتظار کریں گے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ اپنے احتجاج کے حق کو استعمال کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لڑائی صرف آصف علی زرداری نے لڑی ہے مسلم لیگ ن بلا وجہ اس کا کریڈٹ لے رہی ہے۔
اُن کے لوگوں نے ووٹ دئے ہوں گے لیکن سرمایہ کاری صرف آصف علی زرداری کی ہے کسی اور نے پیسے نہیں لگائے آصف علی زرداری کے لوگوں نے پیسے لگائے ہیں شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے خیال میں میرا قیاس یہ ہے کہ جو لوگ بک گئے اُن کے نام پتہ ہیں انہوں نے کہا کہ بکنے اور بکنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ سامنے آ کر کہہ دے کہ اعتماد نہیں ہے اور ہمیں اللہ سے امید ہے کہ چودھری پرویز الٰہی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک بات طے ہے کہ اب یہ لوگ مرکز کی طرف کوئی آئینی یا قانونی چڑھائی نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
کورونا: اسد عمر نے سخت پابندیاں لگانے کا انتباہ دے دیا
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سےاضافہ
مارچ
اسرائیل کی معیشت کی حزب اللہ کے میزائلوں آگ میں
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں
اکتوبر
صیہونیوں کے خلاف تیونسیوں کی زبردست مہم
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے سوشل میڈیا کارکنوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات
جولائی
Zaporozhye نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال پر امریکی حکام کا موقف
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ
مارچ
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھ
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا نے
جون
عبرانی میڈیا: غزہ اسرائیل کے سرابوں کا دارالحکومت بن گیا ہے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
جولائی
فرانس میں اسلام و فوبیا کا تسلسل، مساجد کی دیواروں پر صلیب کی تصاویر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : جیسا کہ فرانس میں اسلام و فوبیا جاری تھا ملک کی
نومبر