آرمی چیف کی چین اور سعودی عرب کے  وزرائے  خارجہ سے الگ الگ ملاقات

?️

(سچ خبریں) آئی ایس پی آر  کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے چین اور سعودی عرب کے  وزرائے  خارجہ  سے الگ الگ ملاقات کی ہیں،ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کیلئے تاریخی پیشرفت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دنیا کو پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے سی پیک کیلئے فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر  مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی اجلاس مشترکہ وژن اور حکمت عملی کیلئے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس میں امن اور استحکام کیلئے نئے چیلنجزکا حل تلاش کیا جاسکے گا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے پہنچ گئے

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا

امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

?️ 27 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں

ججز کے الزامات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب

رفح میں مصری حکومت کی کارروائی اسلامی عرب اخلاقیات کی خلاف ورزی

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے آج کے واقعات ان لوگوں کے لیے پیغام ہیں

افغان طالبان سے ملاقات پر بھارت پر کڑی تنقید

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید

عراقی مزاحمت کا عین الاسد اور شام میں دو امریکی اڈوں پر حملہ

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے کے اوائل میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے