آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل کی توقع، اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کےc ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں کاروبار کے دوارن تیزی کا رجحان جاری رہا، ماہرین نے سال کے آخری دن خریداری میں اضافے کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کی تکمیل کی توقعات کو قرار دیا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 673 پوائنٹس یا 1.69 فیصد اضافے کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے کہا کہ حکومت نے تاخیر کے ساتھ ہی صحیح لیکن اب درآمدی پابندیاں ہٹاتے ہوئے اور رعایتی قرضوں میں کمی کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ شاید ان ہی اقدامات کو دیکھتے ہوئے طاقت پکڑ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس تیزی کے پیچھے سال کے آخر میں ونڈو ڈریسنگ حکمت عملی کا عنصر بھی ہو سکتا ہے۔

فنڈ منیجرز ونڈو ڈریسنگ حکمت عملی اپناتے ہیں، اس اسٹریٹجی کے تحت وہ زیادہ نقصانات والے شیئرز کو فروخت اور زیادہ منافع والے شیئرز کو خریدتے ہیں، اس حکمت عملی سے فنڈز منیجرز شیئرز اپنے کلائنٹس کو دینے سے قبل فنڈ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

ڈان ڈاٹ کام سے بات کرنے والے 2 دیگر معاشی تجزیہ کاروں نے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ سال کے آخر میں کی جانے والی خریداری کو قرار دیا۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز سے منسلک سلمان نقوی نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ سال کے آخر میں ہونے والی خریداری ہے، ادارے اپنی بیلنس شیٹس کو بہتر بنانے کے لیے یہ شیئرز خریدتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کو یہ بھی توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ آئندہ سال کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا جس سے پاکستان کے گرتے غیر ملکی کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مختلف ممالک اور کثیرالجہتی عالمی قرض دہندگان کی جانب سے ڈالر کی آمد کھل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کا نواں جائزہ مکمل ہو جاتا ہے تو ڈیفالٹ کے خدشات کم ہوجائیں گے جب کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک اور عالمی بینک جیسے کثیرالجہتی عالمی قرض دہندہ ادارے امداد فراہم کریں گے اور ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیئرز کم ریٹس پر دستیاب ہیں اور سرمایہ کار ان کی خریداری میں مصروف ہیں۔

مشہور خبریں۔

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں

🗓️ 2 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں

وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی

🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں

غزہ کے عوام پر 85 ہزار ٹن بم گرا؛ 1760 شہید

🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو درپیش چیلنجز

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر

ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت

🗓️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے

کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور فرانس میں ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس میں ہوائی اڈے اور ریل کارکنوں کی ہڑتالوں

سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے

طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؛جرمن چانسلر کا اعلان

🗓️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یہ ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے