?️
پشاور(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے نکل کر بتا دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور! پاکستان ایک قوم بن چکی ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں یا غلامی، کیا ہم امریکیوں کی غلامی کرنے آئے ہیں؟او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں, امریکہ سے آزادی کی اصل جنگ اب شروع ہوگئ ہے.
پشاور میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باہر سے مسلط کی گئی حکومت کو نہیں مانتے نوازشریف اور ان کی فیملی پر مقدمات ہیں یہ ضمانت پر ہیں مفرور ہیں امریکیوں نے زیادتی کہ ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کر دیا امریکہ سے آزادی کی اصل جنگ اب شروع ہوگئ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کا کوئی وزیراعظم ہٹایا جاتا تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی تھی مجھے ہٹایا گیا تو عوام نے اتنی عزت دی جس پراللہ کاشکرادا کرتا ہوں قوم ملک بھرمیں نکلی جس پرپوری قوم کاشکریہ اداکرتاہوں اتوار کے روز ملک بھرمیں لوگ نکلے پاکستان ایک قوم بن چکی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم ان ڈاکوؤں کوکبھی تسلیم نہیں کرےگی پاکستان کےہرشہرمیں نکلوں گا،غیرت مند عوام کو ان بےغیرتوں کیخلاف کھڑاکروں گا، چیلنج کرتا ہوں پاکستان کی تاریخ میں ایسی عوام سڑکوں پر نہیں نکلی ہو گی چیلنج کرتا ہوں تاریخ لوگ سڑکون پر نکالوں گا، شہبازشریف پر40ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں کیا ہم شہباز شریف کو اپنا وزیراعظم مانیں گے؟ جوبھی سمجھتاہےہم چوروں کوقبول کرینگےسب کان کھول کر سن لو یہ وہ 1970 کا پاکستان نہیں، امریکیوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا تھا یہ وہ پاکستان نہیں، باشعور لوگوں کا ملک ہے یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے، 6کروڑلوگوں کےپاس موبائل فون ہیں ان کی آوازکوئی بندنہیں کر سکتا سوشل میڈیاپر جو کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہےشہبازشریف کان کھول کرسن لوجس دن کال دی چھپنےکی جگہ نہیں ملےگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے میں نےکیا جرم کیا تھا جو رات12 بجے عدالت کھولی گئی ہمارے اس کھیل میں دو زبردست ہیرو نکلے ہیں علی محمدخان نے زبردست تقریر کی مجھے آپ پرفخر ہے دوسرا ہیرو قاسم سوری ہے، ججز سے پوچھتا ہوں کیاقاسم سوری نےدرست نہیں کہا تھا مراسلے میں واضح لکھا ہے امریکا تب پاکستان سےتعلقات ٹھیک کریگااگرعمران خان کوہٹاؤگے مراسلےمیں لکھا تھا عمران خان کو ہٹادو پاکستان کوسب معاف کر دیا جائے گا۔
شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کےپیچھےنکل آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونے والی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کےراستےمیں واپس لائیں گے عمران خان کیلئےایک مہینے بعد جیلوں کوبھردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والےواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔
علی امین گنڈا پور
علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں خان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، ایک بار پھر بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سےباہرہوگا۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو
نومبر
امریکی صدر اب عراق میں فوجی طاقت کا استعمال نہیں کرپائے گا، امریکی ایوان نمائندگان نے اہم قانون پاس کردیا
?️ 18 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے اہم قانون پاس کردیا ہے
جون
کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا
فروری
عمران خان کی مولانا سے ملاقات کی خواہش بطور گپ شپ ہم تک پہنچی تھی، کامران مرتضیٰ
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر
نومبر
پاکستان اور کویت کے مسائل حل ہوگئے: شاہ محمود قریشی
?️ 19 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) کافی عرصے سے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا
مارچ
نائیجیریا میں ایک بار پھر شدت پسندوں کا بڑا حملہ، 30 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے
?️ 27 اپریل 2021نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور شدت پسندوں
اپریل
عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی
?️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت
مارچ
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر