?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈکی معذرت اور پاکستان کےدورے کااعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے اس اعلان سے پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔ انہوں نے کھلاڑیوں، سفارتکاروں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے انکار پر انگلش کرکٹ بورڈ چیف کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈکی معذرت اور پاکستان کےدورے کااعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کےکھلاڑیوں،سفارت کاروں،انٹرنیشنل میڈیااورتمام لوگوں کاشکریہ، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔
یاد رہے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ برس پورے ٹور کےلیے پاکستان جائیں گے اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔
آئن واٹمور کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن سیکیورٹی ماہرین کے مشورے پر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے جانا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں، انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، وہ گزشتہ سال انگلینڈ آنے پر پاکستان کے بےحد مشکور ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور استکباری نظاموں کے خلاف ملک کے موقف کے
اگست
امریکہ کے امیر ترین طبقے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 7 ستمبر 2025نسچ خبریں: یوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، یو گَو اور اکانومسٹ
ستمبر
اسرائیل بچوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے:ترکی کے صدر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل
نومبر
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
?️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون
وزیراعظم 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں
دسمبر
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
?️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری