?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی سازشی عناصر اور بیرونی فورسز کے درمیان گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا اور اس کے بعد انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران روایتی، غیرروایتی اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان نہ ٹوٹنے والے رشتے کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح پاکستان کے قابل فخر لوگوں سے جڑی رہے گی، جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملک کے طول و عرض میں اپنی افواج سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور دشمن اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کا منہ توڑ جواب دیا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہ ’پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے‘۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’اللہ کے کرم اور پاکستان کے عوام کے بے پناہ تعاون کی مدد سے پاک فوج کو کوئی بھی مجبور یا روک نہیں سکتا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں فوجی جوانوں کی فلاح کے لیے چلنے والی مختلف اسکیمز کا بھی دورہ کیا۔
قبل ازیں 25 مئی کو یوم تکریم شہدا کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر کہا تھا کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
آئی ایس پٌی آر نے ان کے حوالے سے کہا تھا کہ ’پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور دفاعی لائن ہیں جو ملک و قوم کے وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی‘۔
مشہور خبریں۔
زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11
جون
فلسطینی یمن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے یمن کے خلاف دہشت
جنوری
امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں: روس
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: آسٹریا کے شہر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس
مئی
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 17 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت
مئی
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چالو کرکٹ
مارچ
مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا امریکہ اور مغرب کی سازش ہے: فیصل مقداد
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج سہ پہر
اپریل
بتایا جائے عدلیہ میں کرپشن کہاں ہوتی ہے؟‘ پشاور ہائی کورٹ کا عالمی ادارے کی رپورٹ پر نوٹس
?️ 23 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ
دسمبر