?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی سازشی عناصر اور بیرونی فورسز کے درمیان گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا اور اس کے بعد انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران روایتی، غیرروایتی اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان نہ ٹوٹنے والے رشتے کو توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ کی طرح پاکستان کے قابل فخر لوگوں سے جڑی رہے گی، جنہوں نے حالیہ دنوں میں ملک کے طول و عرض میں اپنی افواج سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا اور دشمن اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم مقاصد کا منہ توڑ جواب دیا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہ ’پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے‘۔
آرمی چیف نے کہا کہ ’اللہ کے کرم اور پاکستان کے عوام کے بے پناہ تعاون کی مدد سے پاک فوج کو کوئی بھی مجبور یا روک نہیں سکتا ہے‘۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں فوجی جوانوں کی فلاح کے لیے چلنے والی مختلف اسکیمز کا بھی دورہ کیا۔
قبل ازیں 25 مئی کو یوم تکریم شہدا کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات پر کہا تھا کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی۔
جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
آئی ایس پٌی آر نے ان کے حوالے سے کہا تھا کہ ’پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور دفاعی لائن ہیں جو ملک و قوم کے وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی‘۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری اور شیر افضل مروت کی زبانی جنگ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی
جولائی
برائنسک کے علاقے میں یوکرین کے جنگجو نے روس پر گولہ باری کی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: روس کے برائنسک علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے آج
اپریل
امریکہ کے سامنے جھکنا اسے مزید گستاخ بنا دے گا:چین
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بریکس اجلاس میں کہا
اپریل
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے لبنان کے خلاف نئی جنگ کی وجوہات بتائی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی قانون ساز نے لبنان کی سرزمین پر قابضین کی
جولائی
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے
جنوری
صہیونی اور امریکی جارحیت پر یمنی سیاسی رہنما کا ردعمل
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی
جنوری
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کشمیر کا حقیقی وکیل قرار دیا
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم
جولائی
اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے تحویل میں لے لیا، پی ٹی آئی کا دعویٰ
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل
دسمبر