انتخابات میں ’دھاندلی کروانے پر‘ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفیٰ

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں، میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، صرف فارم 45 اکٹھے کرلیں نتائج کلیئر ہو جائیں گے،بے ضابطگیاں چھوٹا لفظ ہے۔جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔ہم نے 14 امیدوارون کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ۔مجھے غلط کام کرنے کیلئے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں۔خیال رہے کہ 8فروری کوہونے والے انتخابات عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلئے کہا ہے۔احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے خلاف جاری 4 صیہونی جنگیں

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے فلسطین میں سعودی عرب

Unconventional Workouts That Torch Fat And Sculpt Muscle

?️ 24 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

یمن کے حضرموت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پراکسی جنگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے

?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: ریاض اور ابوظہبی کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان صوبے

حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، احسن اقبال

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی

سندھ کے وزیر تعلیم نے اسکول کے متعلق دیا اہم بیان

?️ 24 مارچ 2021سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ

سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے

اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ

?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے

خیبر پختونخواہ میں بھی بارش اور برفباری سے متعدد افراد ہلاک

?️ 9 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے