امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا او آئی سی سے بڑا مطالبہ

جماعت اسلامی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس افغانستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو  اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا دن قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،  پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس انتہائی خوش آئند ہے ، پوری قوم اسلامی ممالک کے قائدین کی میزبان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، مقبوضہ کشمیر عوام کے رہنما غلام محمد صفی، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ کشمیری شہید ہوئے، سوا لاکھ بچے یتیم ہوئے، 24ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہوئی، ایک لاکھ 64ہزار کشمیری قیدو بند کی تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، پانچ ہزار کشمیریوں کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملی ہیں، مگر بھارتی قابض افواج کے اس ظلم کے باوجود کشمیر میں ایک دن کے لیے بھی تحریک آزادی ماند نہیں پڑی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تاشقند، معاہدہ شملہ اور معاہدہ لاہور میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق میں قراردادیں منظور کی ہیں، مگر سات دہائیوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن نہیں ہو سکتا۔ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کشمیر پر مشترکہ موقف اپناتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری بند کرنے کا واضح پیغام دیں۔ او آئی سی کا رابطہ گروپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کرے۔ او آئی سی اقوام متحدہ پر زور دے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے، 5اگست 2019ء کے اقدام کو واپس لیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

تین برسوں میں تعلیمی اداروں پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7

کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام

?️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام دنیا کی 298 ممتاز شخصیات کے خط

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام دنیا کی 298 ممتاز

یحیی السنوار کا جانشین کون ہوگا؟

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

یمنی مسلح فوج سے دنیا حیرت میں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر مہدی المشاط نے

ہر10 میں سے 6 امریکی ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے مخالف:ایک سروے

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر

عراق شام کا ہر طرح سے حامی

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے