?️
اسلام آباد (سچ خبریں)سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس افغانستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا دن قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس انتہائی خوش آئند ہے ، پوری قوم اسلامی ممالک کے قائدین کی میزبان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، مقبوضہ کشمیر عوام کے رہنما غلام محمد صفی، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ کشمیری شہید ہوئے، سوا لاکھ بچے یتیم ہوئے، 24ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہوئی، ایک لاکھ 64ہزار کشمیری قیدو بند کی تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، پانچ ہزار کشمیریوں کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملی ہیں، مگر بھارتی قابض افواج کے اس ظلم کے باوجود کشمیر میں ایک دن کے لیے بھی تحریک آزادی ماند نہیں پڑی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تاشقند، معاہدہ شملہ اور معاہدہ لاہور میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق میں قراردادیں منظور کی ہیں، مگر سات دہائیوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن نہیں ہو سکتا۔ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کشمیر پر مشترکہ موقف اپناتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری بند کرنے کا واضح پیغام دیں۔ او آئی سی کا رابطہ گروپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے علاقے کا دورہ کرے۔ او آئی سی اقوام متحدہ پر زور دے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے، 5اگست 2019ء کے اقدام کو واپس لیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل چیلنج کردیا
?️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
دسمبر
ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
?️ 22 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں ) معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ
دسمبر
امریکہ اور صیہونیوں کی مشترکہ سائبر مشقیں
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی
دسمبر
پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد
?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت
اکتوبر
مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے ہیں: شیخ نعیم قاسم
?️ 4 فروری 2026مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے
فروری
امریکا کے اسپیشل فورسز کے ریٹائرڈ افسر: ایران کے ساتھ جنگ ‘اسٹریٹجک شکست’ ثابت ہوئی
?️ 7 اپریل 2026 سچ خبریں: سابق سرکاری عہدیداروں سے لے کر فوجیوں اور آزاد
اپریل
عراق کی سلامتی کو شام سے الگ نہیں کیا جا سکتا: الفیاض
?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے بحران کے جواب میں عراقی سربراہ فلاح الفیاض
دسمبر
عراق غزہ اور شام کے معاملات پر خاموش نہ رہے:عراقی مزاحمتی سربراہ
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپ عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی
اپریل