?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آج (ہفتہ) کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جنہیں عمران خان نے چند روز قبل اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
تاہم ترجمان پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر پولنگ کے انتظامات، دیگر امیدواروں کے ناموں اور ارکان کے ووٹ کاسٹ کرنے کی جگہ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سردار مصروف خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں وصول کیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں پارٹی کے سینیئر مرکزی رہنما احمد اویس تجویز کنندہ ہیں جبکہ انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن ان کے تائید کنندہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے قواعد 2020 کے تحت کرائے جا رہے ہیں، جن پر 2022 میں نظر ثانی کی گئی تھی، پارٹی اراکین پورے پینل کو ووٹ دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 5 ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو نامزد کیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز (جمعے کو) سہ پہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
نیاز اللہ نیازی کے مطابق سردار مصروف وفاقی سطح پر آر او ہیں جبکہ مرزا عاصم بیگ کو پنجاب، زاہد بشیر ڈار کو سندھ، انصر محمود کیانی کو خیبرپختونخوا اور آمنہ علی کو بلوچستان کے لیے آر او نامزد کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیاز اللہ نیازی امیدواروں اور ووٹرز کی صحیح تعداد بتانے میں ناکام رہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہزاروں اراکین ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
انہوں نے سیکریٹری جنرل اور نائب صدور سمیت دیگر عہدوں کے امیدواروں کے نام بھی شیئر نہیں کیے اور دعویٰ کیا کہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں کیا۔
23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ برس جون میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو ’انتہائی قابل اعتراض‘ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ برقرار رکھنے کے لیے 20 روز کے اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
یہ حکم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب عام انتخابات میں تقریباً 2 ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے اور سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں۔
تاہم پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کی ہے اور الیکشن کمیشن کے اِس فیصلے کو عمران خان اور ان کی جماعت کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوشش قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ
?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر
اپریل
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے
جنوری
افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی: فوادچوہدری
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں
اگست
سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ
دسمبر
ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سینئر سیاستدانوں کا مطالبہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکی
جون
یاسمین راشدکا عوام سے ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا
مئی
کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے
مئی