الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص

?️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، الیکشن کمیشن کا آزاد ہونا انتہائی ضروری ہے جب کہ 8 فروری کو یوم سیاہ ہر صورت منائیں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی عدالتوں نے کئی مرتبہ الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جمہوری اقدامات کی سہولت کاری کی، انہیں ان مجرمانہ اقدامات کا جواب دینا پڑے گا، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو تفصیلی خط لکھ لیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف غیر جمہوری حربے استعمال کیے، ہم سے نشان چھینا گیا، لیول فلینگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی اور ہمارے پاس تمام شکایتیں موجود ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور امیدوار اٹھائے گئے، تصدیق کنندہ اور تائید کنندگان کو غائب کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل سے تمام شکایات کی انکوائری کی درخواست کی گئی ہے جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے مظاہروں کو روکنے کیلئے ابھی سے گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں، یوم سیاہ ہر صورت منائیں گے، پنجاب میں ورکرزاور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد کارکن جیل میں ہیں، جو لوگ جیل میں ملاقات کے لیے جاتے ہیں ان کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو پولیس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہرکسی کو موقع دینا چاہتے تھے، آئی جی پولیس کا نام صوبائی حکومت نے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے

صیہونی حکومت شام میں آگ سے کھیل رہی ہے: اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام نے اس ملک

اسپاٹی فائے کا 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان، 5 ماہ تک تنخواہ اور مراعات لیتے رہیں گے

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی ’اسپاٹی فائے‘ نے دنیا بھر

ہرزوگ کے آذربائیجان کا دورہ منسوخ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی شام صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے COP29

امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی:عمران خان

?️ 26 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے کہا ہے کہ میں

نیتن یاہو نے مجدل شمس واقعہ کا بہانہ بنا کر غزہ کے 150 بچوں کا علاج روکا

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بیماروں اور زخمیوں بالخصوص اس پٹی میں

دوحہ مذاکرات اور ان کی قسمت کے بارے میں چند نکات۔ کیا صہیونی میز کے نیچے مار رہے ہیں؟

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جنگ

ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے