?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے ووٹنگ کے عمل میں مداخلت کی ہے وہ ایک فتنہ ہیں الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے انہوں نے کہا کہ عادل حلیم پولنگ کی عمل میں مداخلت کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ پولنگ کے عمل میں مداخلت کرتے رہے، انہوں نے خلاف قانون کام کیا، اس لیےانہیں گرفتار کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، حلیم عادل کے واقعے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ذمہ دار افراد بھی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہوئے حلیم عادل کے جانے سے وہاں فساد ہوا، الیکشن کے دن حلقے میں جانے پر پابندی ہے لیکن یہ پھر بھی پولنگ اسٹیشنز میں گھسے، یہ شخص مسلح جتھوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں گیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی ارکان ان کو ووٹ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے وزراء بشمول وزیر اعظم کو آئین اور قانون کا نہیں پتا۔
سعید غنی کہتے ہیں کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے سب سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نااہل حکومت ہے اور عوام نااہل حکومت سے عاجز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رول نہیں کہ گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے پوچھا جائے، گرفتاری کا اس صورت میں پوچھا جاتا ہے جب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہو۔


مشہور خبریں۔
چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین
اپریل
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
امریکہ میں سیاسی زلزلہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ماہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی برطرفی
اکتوبر
مارچ سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے اضافہ
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
فروری
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ
جون
ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح کو شائع کر دیا گیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمینٹ اکنامکس نے بے روزگاری
ستمبر