الیکشن کمیشن کا ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹر سے متعلق اہم فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹر سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق سو سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق ہوگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے معمرترین ووٹرز کے گھر تصدیق کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دی گئی۔

معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے نئے انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن نے دوبادرہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سے پی ٹی آئی امیدوار بھی الیکشن کمیشن کی سنگین غلطیوں کا متاثرہ نکلا۔ پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیصل ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ کو مردہ قرار دے دیا، اب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کی انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لیےجانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے اپنا

ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی

مسئلہ فلسطین ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:فلسطین میں سعودی عرب کے غیرمقامی سفیر نائف السدیری نے اعلان

دنیا کہاں جا رہی ہے؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر

زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کا اچھا وقت ختم ہوچکا

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    این بی سی نیوز کی طرف سے کرائے گئے

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)

تعلیمی اداروں میں اب عربی زبان لازمی پڑھائی جائے گی، سینیٹ نے بل منظور کرلیا

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید

تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی

?️ 28 مئی 2022سچ خبریں:   تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے