القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہونے کی معذرت کرتے ہوئے طلبی نوٹس میں خود پر عائد الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹے اور حقیقت کے برعکس قرار دے دیا۔

گزشتہ روز نیب کی طرف سے القادر ٹرسٹ کیس میں طلبی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تحریری جواب میں لکھا کہ اس وقت میں لاہور میں موجود ہوں اور متعدد مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دے رہا ہوں جس کے لیے لاہو ہائی کورٹ نے مجھے 22 مئی کا وقت دیا ہے۔

عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ مقدمات میں ضمانت لینے کی وجہ سے نیب کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانا یا شاملِ تفتیش ہونا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ آپ (نیب) کی طرف سے طلبی نوٹس میں لگائے گئے تمام الزامات بالکل جھوٹے، غیر سنجیدہ، من گھڑت اور قانون اور حقائق کے بارے میں جان بوجھ کر غلط فہمی اور بے بنیاد قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بدعنوانی یا کرپٹ پریکٹسز کا کوئی بھی کیس ریکارڈ پر موجود حقائق اور حالات سے برعکس نہیں بنایا جاتا، بلکہ اس کیس کی انکوائری اور تفتیش شروع کرنے کا پورا مقصد سیاسی انتقام ہے۔

عمران خان نے اپنے جواب میں لکھا کہ آپ (نیب) نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ مجھے 2 اپریل کو طلبی نوٹس ارسال کیا لیکن میں نے اس کا کوائی جواب نہیں دیا لیکن یہ الزامت مکمل طور ہر بے بنیاد اور من گھڑت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ مجھے صرف ایک ہی طلبی نوٹس بھیجا گیا جس کا میں نے جواب دیا تھا اور اسے بھی جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا۔

نیب کی طرف سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے دستخط کی گئی خفیہ معاہدے کے دستاویزات فراہم کرنے کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ متعلقہ دستاویزات میرے پاس موجود نہیں ہیں۔

ملک ریاض کے خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات لانے پر عمران خان نے جواب میں لکھا کہ متعلقہ تفصیلات تک میری رسائی نہیں ہے، میرے پاس موجود نہیں ہیں۔

نیب کی طرف سے حکومتِ پاکستان اور این سی اے کے درمیان ہونے والی خط و کتاب کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ متعلقہ ریکارڈ حکومتی محکمہ کے پاس موجود ہوگا، لہٰذا یہ میرے پاس موجود نہیں ہے۔

نیب کی طرف سے حکومتِ پاکستان اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کا ریکارڈ دینے کے سوال پر عمران خان نے کہا جواب میں لکھا کہ متعلقہ ریکارڈ میرے پاس نہیں ہے۔

القادر یونیورسٹی کی تعمیر اور معاہدے سے متعلق دستاویزات کی فراہمی پر بھی پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ ریکارڈ متعلقہ محکمہ کے پاس موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (17 مئی) کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے لیے کل (18 مئی) کو ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں طلب کیا تھا۔

القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کے حوالے سے نیب کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئی تھیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نیب کی طرف سے تین صفحات پر مبنی نوٹس ارسال کیا گیا تھا۔

نیب کی طرف سے جارہ کردہ نوٹس میں پی ٹی آئی عمران خان کو کل صبح 10 بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹس میں عمران خان سے 20 نکات پر مشتمل سوالات کے دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

🗓️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط

شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ

🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے ڈی جی

مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،

حماس اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد

🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو

متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات

🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے

کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے