🗓️
اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا وفد 8 تا 10 اکتوبر تک پاکستان کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں ان کو مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے امور تخفیف اسلحہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی مطالعاتی دورے کے حصے کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے فیلوز کے گروپ میں ہنگری، ایران، لیبیا، پاکستان، پولینڈ، امریکا، ازبکستان، ویت نام اور یمن سمیت 24 ممالک کے افسران شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی وفد کے اس دورے کا باضابطہ آغاز وزارت خارجہ کے دورے سے ہوا جہاں انہیں اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی بہتری کے لیے پرامن استعمال کے لیے ٹیکنالوجیز تک بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر بریفنگ دی گئی۔
بیان کے مطابق دورے کے موقع پر فیلوز صحت عامہ، صنعت، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، پاور جنریشن وغیرہ کے شعبے میں جوہری اور خلائی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، سپارکو، ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دورے میں فیلوز کو پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی آرکیٹیکچر، ریگولیٹری میکانزم اور حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے عالمی معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور انہیں جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔
بیان کے مطابق فیلوز مختلف لیبارٹریوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریفرنس لائبریریوں اور ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں جدید ترین سہولیات کا بھی جائزہ لیں گے۔
بیان کے مطابق سپارکو میں شرکا کو پاکستان کے خلائی پروگرام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اس کی افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے فیلوشپس پروگرام کا آغاز جنرل اسمبلی نے 1978 میں تخفیف اسلحہ کے لیے اپنے پہلے خصوصی اجلاس میں کیا تھا جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کے لیے اس طرح کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے کی میزبانی کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے
🗓️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی
نومبر
فلسطین کا واحد راہ حل
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے
دسمبر
احتساب پاکستان تحریک انصاف کا ایک جزءہے: شہزاد اکبر
🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و
مئی
نیب ترامیم فیصلے کے بعد عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی
🗓️ 7 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران
ستمبر
سپریم کورٹ نے ’غیرسنجیدہ درخواست‘ دائر کرنے پر وزارت دفاع پر جرمانہ عائد کردیا
🗓️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے غیراہم اور غیرسنجیدہ دعویٰ دائر کر
مئی
الجزائر نے مراکش کے ساتھ مفاہمت پر مبنی عرب لیگ کے منصوبے کو مسترد کردیا
🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر پچھلے مہینے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے
ستمبر
حکومت، تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب، مارچ ختم کرنے کا اعلان
🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور رہنما تحریک
جون
پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش
🗓️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب
ستمبر