?️
رباط: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کے اعزاز میں صدر ہاﺅس آف کونسلرز آف مراکش محمد ولد راشد کی جانب سے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ نون سے سینیٹر سعدیہ عباسی اور متحدہ قومی موومنٹ سے سینیٹر خالدہ عطیب شامل تھیں ظہرانہ کے دوران مختلف پس منظر رکھنے والے قانون سازوں نے بامعنی تبادلہ خیال اور مختلف امور پر تفصیلی جائزہ لیا تقریب میںپاکستان اور مراکش کے درمیان مضبوط تعلقات اور بین الاقوامی تعاون و سفارت کاری کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا.
چیئرمین گیلانی کا مراکش کا دورہ دنیا بھر کی اقوام کے ساتھ بامقصد مکالمے اور تعاون میں پاکستان کی سنجیدگی کو نمایاں کرتا ہے قبل ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مراکش میں تیسرے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کیا چیئرمین سینیٹ نے میزبانی اور شاندار انتظامات پر ہاﺅس آف کانسلرز آف دی کنگڈم آف مراکش، محمد اولد ارشید اور ایسوسی ایشن آف سینیٹس، شورا اینڈ ایکویویلنٹ کونسلز ان افریقہ اینڈ دی عرب ورلڈ کا شکریہ ادا کیا.
چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں اس فورم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل ساتھ اپنے وسیع قدرتی وسائل اور متحرک انسانی سرمایہ کے ساتھ عالمی ترقیاتی ایجنڈے کی تشکیلِ نو میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مربوط اقدامات، باہمی افہام و تفہیم اور امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ وژن کی ضرورت ہے انہوں نے تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محلِ وقوع جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطی اور چین کے سنگم پرعلاقائی روابط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد نقط نظر فراہم کرتا ہے انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایک نمایاں مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ بنیادی ڈھانچے، توانائی اور تجارتی منصوبے پورے خطے میں مثبت معاشی اثرات مرتب کر سکتے ہیں.
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جیسے پاکستان، جو عالمی کاربن اخراج میں معمولی حصہ رکھتے ہیں مگر موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہے ہیں.
انہوں نے پاکستان کے فلیگ شپ منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے اسے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا، جس سے پاکستان کی عوامی مرکزیت پر مبنی ترقی کے لیے وابستگی ظاہر ہوتی ہے بین الاقوامی پارلیمان کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے خطے میں مزید گہرے پارلیمانی تعاون کی ضرورت پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، خوراک کے تحفظ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی یکجہتی، ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہیں چیئرمین سینیٹ نے عالمی سطح پر ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کے قیام پر زور دیا، جہاں ترقی پذیر ممالک کو اقوام متحدہ، عالمی تجارتی تنظیم اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے عالمی فیصلہ سازی کے پلیٹ فارمز پر مضبوط آواز میسر ہو.
انہوں نے ایسے اصلاحاتی اقدامات کی وکالت کی جو عصرِ حاضر کی حقیقتوں کی عکاسی کریں اور ایک منصفانہ، شفاف اور جامع عالمی حکمرانی کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ تعاون کو مضبوط بنانا عالمی نظام کی نفی نہیں بلکہ اس کی بہتری کی جانب ایک قدم ہے ایسا نظام جہاں کوئی خطہ پیچھے نہ رہ جائے چیئرمین سینیٹ نے فورم کے شرکا پر زور دیا کہ وہ نہ صرف نظریات کے ساتھ بلکہ ایک نئی ذمے داری کے احساس کے ساتھ واپس جائیں.
انہوں نے بین الپارلیمانی نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے، جامع قانون سازی کو فروغ دینے اور باہمی تعاون و تبادلہ پروگراموں کے ذریعے ادارہ جاتی صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا چیئرمین سینیٹ نے اتحاد، جدت اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے گلوبل ساتھ دنیا کو ایک زیادہ منصفانہ، مساوات پر مبنی اور پائیدار راستے پر گامزن کر سکتا ہے.


مشہور خبریں۔
جارج عبداللہ؛ قید میں مزاحمت کی 4 دہائیوں سے آزادی اور آزادی کی عالمی علامت تک
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے عظیم جنگجو جارج عبداللہ، جس نے اپنی زندگی
جولائی
سڈنی حملہ موساد کی سازش، کیا مزید جنگی اقدامات کی تیاری ہو رہی ہے؟: عطوان
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے سڈنی میں ہونے والے حملے کا تجزیہ کیا
دسمبر
سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس عمران خان کو لے کر عدالت روانہ
?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری
مئی
تن من دھن سے ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے: وزیر قانون
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
مئی
پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف کینیڈا کی ایران مخالف کارروائی
?️ 9 اکتوبر 2022کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعہ کو ایران کے خلاف
اکتوبر
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
وادی تیراہ میں پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریلیف سرگرمیاں
?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے
جنوری
اسرائیلی صحافی: نیتن یاہو اسرائیل کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا حزب اللہ اور ایران کے لیے
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: جیسے جیسے نیتن یاہو کی کابینہ نے مخالفین کو ختم
جون